چلو رہنے دو

چلو رہنے دو

سنو،

 

سانس سانس پر نام تمہارا

مجھے فقط دو سانسیں دھو کر

ان پر سے بس نام مٹا کر

ذرا جلدی سے

 لو ٹا دو ناں

 

ارے تھک گئی ہو

چلو رہنے دو

 

 

سنو،

 

اک کام کرو

اس دل کی پاگل دھڑکن سے

تم چہرا اپنا

یا چلو زلف ہی اپنی

اک ذرا سا سرکا دو ناں

 

ارے تھک گئی ہو

چلو رہنے دو

 

سنو،

 

پکا وعدہ، سچا وعدہ

یہ بات ہمارے بیچ ہے بس

اک ذرا سا رب سے تم

خاموشی سے یہ پوچھو تو

 

یہ روگ فقط مجھ کو ہی کیوں

یہ روگ فقط مجھ کو ہی کیوں

یہ روگ فقط مجھ کو ہی کیوں

 

ذرا پوچھ کے تم

بتلا دو ناں

 

چلو رہنے دو